ننٹینڈو 2018 میں سوئچ کے 30 ملین یونٹ فروخت کرے گا

جب ننٹینڈو Nintendo نے اپنی آخری مالیاتی رپورٹ جاری کی تھی جو کہ بہت مثبت بھی تھی، کمپنی نے یقین دلایا تھا کہ ننٹینڈو سوئچ Nintendo Switch کے حوالے سے اس کی توقعات میں اضافہ ہوا ہے، کمپنی کو حالیہ مالی سال میں 10 ملین یونٹ کی فروخت کی توقع تھی جو یکم اپریل سے شروع ہوتا ہے اور آئندہ مارچ کو ختم ہوگا، تاہم کمپنی نے پروڈکشن میں اضافے کے بعد ان توقعات کو 14 ملین یونٹ تک پہنچا دیا۔

Nintendo Switch

تاہم اب لگتا ہے کہ کمپنی کی توقعات پہلے سے بھی بڑھ گئی ہیں، لیک شدہ اطلاعات کے مطابق کمپنی نے اپنے پارٹنرز سے کہا ہے کہ وہ اگلے مالیاتی سال کے لیے ننٹینڈو سوئچ کے 25 سے 30 ملین یونٹ بنانے کے لیے خود کو تیار کر لیں جو یکم اپریل 2018 سے شروع ہوکر مارچ 2019 کو ختم ہوگا۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

یقیناً یہ نمبر بہت بڑے ہیں مگر ننٹینڈو سوئچ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ کمپنی کامیابی سے اس تعداد کو مارکیٹ میں کھپانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

ننٹینڈو سوئچ کی قیمت 299 امریکی ڈالر ہے۔ مزید تفصیلات اور خریدنے کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

https://www.nintendo.com/switch/

Comments are closed.