فیس بک ٹائم لائن کو دلکش بنانے کے لیے منفرد پروفائل اور کوّر فوٹو تیار کریں

آج کل کا جدید محاورہ ہے کہ ’’فیس بک پروفائل آپ کی شخصیت کی آئینہ دار ہوتی ہے۔‘‘اگر کسی کے بارے میں کچھ جاننا ہو تو ہم سب سے پہلے اس کی فیس بک پروفائل تلاش کرتے ہیں۔

 

یہی وجہ ہے کہ سب خوبصورت اور دلکش پروفائل تصویر اور کوّر فوٹو کا انتخاب کرتے ہیں تاکہ ان کی ٹائم لائن پہلی ہی نظر میں منفرد دکھائی دے۔
اپنی پروفائل یا ٹائم لائن کو منفرد دِکھانے کے لیے لوگ کئی انوکھے کام کرتے ہیں۔ اکثر آپ نے دیکھا ہو گا کہ کسی کی پروفائل پکچر کچھ اس طرح سیٹ ہوتی ہے کہ وہ بالکل کوّر فوٹو کا ہی حصہ نظر آتی ہے۔ اگر آپ کو یہ انداز پسند ہے تو اسے آپ بھی باآسانی حاصل کر سکتے ہیں، بلکہ اپنے موجودہ کور کو بھی اسی خوبصورت انداز میں ڈھال سکتے ہیں اس کے لیے آپ کی ایک ہی تصویر کو اس انداز سے دو حصوں میں کاٹا جائے گا یعنی پروفائل فوٹو اور کور فوٹو دو تصویروں میں کاٹا جائے گا جنھیں آپ اپنے اکاؤنٹ میں اپ لوڈ کر سکیں گے اور دیکھنے والے کو وہ ایک ہی تصویر کے طور پر نظر آئیں گی۔

یہ دلچسپ طریقہ آسانی سے سمجھنے کے لیے یہ وڈیو ملاحظہ کریں:

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 124 میں شائع ہوئی

Comments are closed.