آئی فون سے ڈیلیٹ ہوجانے والا ڈیٹا ریکور کریں

اگر آپ اپنی آئی او ایس ڈیوائس جیسے کہ آئی فون، آئی پیڈ یا آئی پوڈ سے غلطی سے کوئی اہم ڈیٹا حذف کر بیٹھے ہیں تو اسے باآسانی ریکور کیا جا سکتا ہے۔ یہی نہیں آپ اپنے فون کے آئی ٹیونز بیک اپ یا آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ سے بھی ڈیٹا واپس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ کو یہ بتائیں کہ یہ کام ایک ہی سافٹ ویئر سے ممکن ہیں جو ڈیٹا ریکوری کے علاوہ سسٹم ری پیئرنگ ٹول بھی ہے تو کیسا رہے گا؟

یعنی اگر آئی او ایس ڈیوائس جیسے کہ آئی فون اگر درست طریقے سے بوٹ نہیں ہو پا رہا چاہے اس کی وجہ ادھوری اپ ڈیٹ ہے یا پھر سسٹم کا کریش ہو جانااس صورت میں بھی یہ پروگرام فون کو واپس اصلی حالت میں لا سکتا ہے۔
اس زبردست پروگرام کا نام ’’فون ریسکیو‘‘ (Phone Rescue) ہے جو کہ 60 دن کے آزمائشی ورژن کی صورت میں مفت دستیاب ہے۔ اس کے بعد بھی اگر آپ کو اس کی ضرورت پڑے تو پھر اسے خریدنا پڑتا ہے۔ یعنی عام طور پر کسی ہنگامی صورتِ حال میں اس کا مفت ورژن بھی کافی ہے۔

یہ پروگرام آپ ونڈوز یا میک کے لیے درج ذیل ربط سے جا کر ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد انسٹال کر سکتے ہیں۔

ڈاؤن لوڈ کیجئے

اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کو آئی او ایس ڈیوائس بذریعہ یو ایس بی کیبل سسٹم سے کنیکٹ کرنی ہو گی۔ اس کے بعد جب آپ اس پروگرام کو چلائیں گے تو اس کے تمام آپشنز آپ کے سامنے موجود ہوں گے۔ اسے استعمال میں آسان بنانے کے لیے چار اہم حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

’’ریکور فرام آئی او ایس ڈیوائس‘‘ کے حصے سے آپ فون سے ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا جیسے کہ تصاویر، وڈیوز، کانٹیکٹس، ایس ایم ایس، وٹس ایپ وغیرہ یعنی تقریباً ہر طرح کا فون سے حذف کیا گیا ڈیٹا واپس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ دیکھ سکتے ہیں آئی ٹیونز اور آئی کلاؤڈ سے بھی ڈیٹا ریکور کرنے کی سہولت موجود ہے۔

سب سے آخر میں اس کا انتہائی اہم فیچر ’’آئی او ایس ریپیئر ٹول‘‘ کے نام سے موجود ہے۔ آپ کے آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اگر کسی بھی قسم کا مسئلہ ہے تو وہ اس حصے میں آکر ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے یہ پروگرام کسی نعمت سے کم نہیں۔

Comments are closed.