ڈرائیور بیک اپ اور ری اسٹور

ونڈوز ری انسٹال کرنے سے پہلے انسٹال پروگرامز بیک اپ نہیں کیے جا سکتے، انھیں ہر حال میں دوبارہ انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ البتہ ڈرائیورز کا بیک اپ بنا کر انھیں ری اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ سافٹ ویئر تو انسٹال ہو ہی جاتے ہیں اصل مشکل ڈرائیور ڈھونڈنا اور انھیں انسٹال کرنا ہوتا ہے۔ ونڈوز ری انسٹال کرنے سے پہلے اگر آپ ڈرائیورز کا بیک اپ بنانا چاہیں تو مفت دستیاب سافٹ ویئر ’’ڈرائیور بیک اپ‘‘ استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک ایم بی سے بھی کم سائز کے حامل اس سافٹ ویئر کی مدد سے ڈرائیورز کا بیک اپ اور پھر انھیں جب چاہیں ری اسٹور کیا جا سکتا ہے۔      فائل سائز:    406 KB
ڈاؤن لوڈ کریں
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اگست 2013 میں شائع ہوئی)
DriverBackup

6 تبصرے
  1. Yasir Imran says

    اگر چہ یہ ایک مفید شئرنگ ہے تاہم آج کل ونڈوز 7 یا 8 میں ڈرائیور خود ہی اس قدر آسانی سے ہو جاتے ہیں کہ ایسے کسی بیک اپ سافٹ وئر کی ضرورت ہی نہیں پڑتی، کچھ عرصہ قبل کا دور ہوتا جیسے ونڈوز ایکس پی یا 2000 تو اس وقت یہ سافٹ وئر زیادہ کارآمد ہوتا، خیر شئرنگ کا شکریہ

  2. Khurram Mehboob says

    kya yeh software windows main run ho ya boot karna pare ga…..

  3. Alamdar says

    انسٹال ڈرائیورز کا بیک اپ کرنے کا آپشن میرا نہیں خیال ونڈوز سیون یا ایٹ میں موجود ہے۔ اگر نئی ونڈوز انسٹال کرنے کا ارادہ ہو تو ڈرائیورز کا بیک اپ بنا لینا اور پھر انھیں ایک ساتھ انسٹال کر لینا حد درجے آسان کام ہے۔

  4. Alamdar says

    یہ سافٹ ویئر ونڈوز میں ہی رن ہو گا۔

  5. Rizwan says

    Aslam o kum kai yeh software windows vista may be use kar sakta hai aur jab may na pher say windows visa karne ho to is softwer say muja backup driver mily ja gay k neh plzzzzzzzz is bat k mujay reply da do plzzzzzzz

  6. mzml says

    xp pe run ni ho raha ye programe

Comments are closed.