EaseUS کی سالگرہ کے موقعے پر پروگرامز کے مفت لائسنس اور کیش انعام جیتیں
ایزاَس EaseUS نامی گرامی سافٹ ویئر کمپنی ہے۔ کئی حوالوں سے بنائے ہوئے ان کے پروگرام انتہائی مقبول ہیں۔ یہ کمپنی ہر سال مختلف تہواروں پر اپنے صارفین کے لیے تحائف کا اعلان کرتی ہے۔ اس بار بھی اپنی تیرہویں سالگرہ کی خوشی میں اس کمپنی نے صارفین کو کیش انعام اور اپنے پروگرامز کے لائسنس دینے کے اعلان کیا ہے۔
کیش انعامات کے ساتھ ساتھ آپ درج ذیل پروگرامز کے لائسنس اس خاص کمپین کے تحت مفت جیت سکتے ہیں:
EaseUS EverySync Pro
EaseUS MobiSaver for iPhone Pro
EaseUS MobiSaver for Android Pro
EaseUS Todo PCTrans Pro
EaseUS Partition Master Pro 11.10
یہ سارے کمرشل پروگرامز ہیں اور اس وقت انتہائی مقبول ہیں۔ ان کے ناموں پر کلک کر کے آپ ان کی تفصیل اور قیمت جان سکتے ہیں۔ اگر آپ کو بھی یہ پسند آئیں تو باآسانی ان کے لائسنس جیت سکتے ہیں وہ بھی صرف ایک کلک سے۔
ان پروگرامز کو جیتنا بہت ہی آسان ہے، بس اس کمپین کے لیے بنائے گئے اس خاص صفحے پر جائیں:
https://www.easeus.com/campaign/anniversary-campaign-2017.php
یہاں اسپن ویل یعنی گھمانے والا پہیہ موجود ہے۔ اس پر کلک کریں تو یہ گھومنا شروع کر دے گا۔ یہ جس بھی پروڈکٹ پر رُکے گا فوراً اس کا لائسنس آپ کے لیے پیش کر دیا جائے گا جسے آپ اپنے پاس محفوظ کر سکتے ہیں۔
مفت لائسنس جیتنے کے بعد 17 اگست سے پہلے پہلے اس پروگرام کا ٹرائل ورژن ڈاؤن لوڈ کر کے جیتے گئے لائسنس کی مدد سے اسے ضرور ایکٹی ویٹ کر لیں:
اگر آپ اپنی پسند کا کوئی ایزاس پروگرام خریدنا چاہیں تو اسی صفحے سے 50 فیصد کی بچت کے ساتھ اسے خرید بھی سکتے ہیں۔
اگر آپ نقد انعام جیتنا چاہتے ہیں تو ایز اس یا ایز اس کے پروگرامز کے حوالے سے آپ کو کوئی میم بنانا ہو گا۔ سب سے اچھا میم بنانے والے تین افراد کو بالترتیب تیس، پندرہ اور پانچ ڈالر کا گفٹ کارڈ بذریعہ پے پال دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ خصوصی آفر 17 اگست تک جاری رہے گی۔ اس سے نہ صرف خود فائدہ اُٹھائیں بلکہ اپنے دوستوں کو بھی اس سے آگاہ کریں۔
https://www.easeus.com/campaign/anniversary-campaign-2017.php
Comments are closed.