کمپیوٹر ہو یا موبائل ڈیٹا ٹرانسفر کریں بغیر تار اور انٹرنیٹ کے

ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں اور ایک اسمارٹ فون سے دوسرے اسمارٹ فون میں یا پھر فون سے کمپیوٹر یا کمپیوٹر سے فون میں ڈیٹا ٹرانسفر کرنا ہمارا روزمرہ کا کام معمول ہے۔ اس کام کے لیے آپ نے مختلف طریقے دیکھے ہوں گے جن میں مختلف ایپلی کیشنز استعمال کی جاتی ہیں۔

 

اگر آپ ڈیٹا ٹرانسفر کے کام کو حد درجے آسان بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو ’’ڈکٹو‘‘ (Dukto) پروگرام استعمال کرنا چاہیے۔

ڈکٹو (Dukto)

ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کے لیے یہ پروگرام پلیٹ فارم اور آپریٹنگ سسٹم کی پابندیوں سے مکمل طور پر آزاد ہے۔

چاہے آپ اینڈروئیڈ استعمال کر رہے ہوں یا آئی او ایس، ونڈوز صارف ہوں ، میک یا پھر لینکس۔ اس پروگرام کو اس سے کوئی غرض نہیں یہ بس آپ کا ڈیٹا انتہائی تیز رفتاری سے منتقل کر دیتا ہے۔ ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کے لیے اسے انٹرنیٹ بھی درکار نہیں۔

دراصل یہ پروگرام جہاں بھی انسٹال ہو گا یہ نیٹ ورک پر موجود تمام اپنی ڈیوائسز کو خود بخود پہچان کر حاضر کر دے گا۔ یہ زبردست پروگرام بالکل مفت دستیاب ہے:
duktofree

فون کو مکمل طور پر کمپیوٹر سے کنٹرول کریں

اسے آپ اپنی تمام ڈیوائسز پر انسٹال کر سکتے ہیں اس کے بعد اسے کہیں سے بھی کھولیں تو یہ آپ کے نیٹ ورک پر موجود تمام ڈیوائسز دِکھا دے گا اور آپ جو چاہیں ڈیٹا جس ڈیوائس پر بھیج سکتے ہیں۔ یعنی نہ کوئی کنفگریشن، نہ کوئی پاس ورڈ، فائل ہو یا پورا فولڈر یا پھر ہو صرف ٹیکسٹ، یہ سب ڈیٹا ٹرانسفر کر دیتا ہے۔

نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 127 میں شائع ہوئی

Comments are closed.