یوکیم، ننھا واٹر پروف کیمرا جو لائم اسٹریم بھی کرے

کون ہوگا جو اپنے یادگار ترین لمحات کو دوسروں کے ساتھ شیئر نہ کرنا چاہے؟ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آپ پاکستان ٹور پر نکلیں یا ورلڈ ٹرپ پر، آپ سب کو اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتے، اسی لیے لائیو اسٹریمنگ ضروری ہے تاکہ سب کو شامل کیا جائے۔ انہی لمحات کے لیے ہے ننھا یوکیم (YoCam) ورسیٹائل واٹر پروف ایچ ڈی کیمرا! یہ آپ کے سفر کی شاندار ایچ ڈی وڈیوز بنا سکتا ہے اور آپ اسے تیرتے ہوئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ سب سے بڑھ اس کی قیمت 100 ڈالرز سے بھی کم ہے کیونکہ یہ اس وقت نصف قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

صرف 1.9 اونس وزنی یو کیم دنیا کے سب سے چھوٹے ایچ ڈی کیمروں میں سے ایک ہے ۔ آپ اسے ایکشن اسپورٹس، سیلفی یا ہوم سکیورٹی کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ 140 درجے کے وائیڈ اینگل کے ساتھ اس کا لینس 30 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے 1080 پکسل کی شفاف ترین فوٹیج اور 8 میگاپکسل کی خوبصورت تصاویر بھی لے سکتا ہے۔ اس میں موجود امیج اسٹیبلائزیشن (Image stabilization) آپ کی وڈیوز کو شفاف اور بہترین بناتی ہے بلکہ آپ ایچ ڈی آر وڈیو بھی بنا سکتے ہیں۔

یوکیم کو باآسانی ایک ہاتھ سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ پانی میں 20 فٹ کی گہرائی تک واٹر پروف ہے۔ وائی فائی کے ذریعے کے موبائل سے براہ راست منسلک بھی ہو سکتا ہے تاکہ لائیو اسٹریمنگ کی جا سکے۔

صرف 99.99 ڈالرز کی رعایتی قیمت کے ساتھ یہ کیمرا دو رنگوں میں دستیاب ہے۔

Comments are closed.