اسے ناشتے میں شامل کریں اور لمبی عمر پائیں
سائنسدانوں کے مطابق اب آپ کو لمبی اور صحتمند زندگی جینے کا موقع میسر آگیا ہے جو ممکنہ طور پر بنیادی بیماریوں سے اس طرح خالی ہوگی کہ آپ کو اس کے لیے کوئی زیاہ جد وجہد بھی نہیں کرنی پڑے گی۔
جدید تحقیق کے مطابق ہر صبح ناشتے میں بادام کھانے سے عمر لمبی ہوسکتی ہے۔
ناشتہ دن کی سب سے اہم خوراک ہوتی ہے جو ایمیون سسٹم Immune system کو قوت بخشتی ہے اور بہت سارے امراض سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے جیسے امراضِ قلب اور سٹروک جن کی بنیادی وجہ کولیسٹرال ہے جو اچانک موت کا باعث بن سکتا ہے۔
بادام ایک متوازن غذائی نظام کا حامل ہوتا ہے جس میں تمام بنیادی عناصر شامل ہوتے ہیں جیسے کاربوہائیڈریٹس، آئرن، پروٹین، فیٹس اور ویٹامن وغیرہ۔
“ٹورینٹو یونیورسٹی” کی تازہ تحقیق کے مطابق اگر صحتمند ناشتے کے ساتھ بادام بھی شامل کر لیے جائیں تو اس سے جسم میں کولیسٹرال کی مقدار کم رہتی ہے۔
تحقیق میں پایا گیا کہ بادام ویٹامن ای E سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ اومیگا 3 ایسڈ Omega-3 fatty acid پر مشتمل ہوتا ہے جو جسم میں موجود کولیسٹرال کے اثرات کو زائل کردیتا ہے لہذا ناشتے کے ساتھ بادام کے 4 سے 5 دانے کولیسٹرال کی مقدار کو کم کرتے ہیں اور انسان کو جان لیوا امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جب آپ کا دل صحتمند ہوگا تو آپ کی مجوزہ عمر میں اضافہ ہوجائے گا۔
Comments are closed.