فائل سے تصویریں الگ کریں

DeJpeg پروگرام کسی بھی فائل سے تصویریں نکالنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ پروگرام کسی ورڈ ڈاکیومنٹ، اسپریڈ شیٹ، پریزینٹیشن فائل، پی ڈی ایف حتیٰ کہ exe فائل میں سے بھی تصویریں نکال سکتا ہے۔ جس بھی فائل سے تصویریں نکالنے کی ضرورت ہو اُسے اس پروگرام میں لوڈ کریں۔ یہ پروگرام اسے اسکین کر کے آپ کو بتائے گا کہ کتنی jpeg فائلیں نکالی جا سکتی ہیں۔ استعمال میں بالکل آسان یہ پروگرام کئی صورتوں میں بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ خاص کر سیکڑوں صفحوں پر مشتمل کسی پی ڈی ایف فائل میں سے تصویریں نکالنے کی ضرورت ہو تو اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں۔ اگرچہ سننے میں اس کا کام بہت آسان لگتا ہے لیکن آپ کو اندازہ ہونا چاہیے کہ ایک فائل میں نجانے کتنی طرح کی jpeg فائلز ہو سکتی ہیں۔ یہ پروگرام ہر طرح کی jpeg فائلیں نکال کر آپ کے سامنے رکھ دیتا ہے، جنھیں آپ کسی بھی امیج ویوور میں دیکھ سکتے ہیں۔

دستیابی: مفت
فائل سائز:  373 KB

ڈاؤن لوڈ کریں

ڈیویلپرز کی ویب سائٹ

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اگست 2013 میں شائع ہوئی)

deJPEG

Comments are closed.