ایکسٹرا ٹورینٹ کی متبادل ویب سائٹ متعارف

انٹرنیٹ سے بڑی فائلز کو ڈاؤن لوڈ کرنا ٹورینٹ نے انتہائی آسان بنایا یہی وجہ ہے کہ ٹورینٹس ویب سائٹس ایک عرصے سے انتہائی مقبول ہیں۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ پائریٹڈ مواد کی کھلے عام تقسیم کی وجہ سے بڑی اور معروف ٹورینٹس ویب سائٹس حکام کے عتاب میں بھی رہتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں کئی نامور اور بڑی ٹورینٹ ویب سائٹس جیسے کے KAT، ایکسٹراٹورینٹ اور ٹورینٹز وغیرہ بند ہو چکی ہیں۔

ایکسٹرا ٹورینٹ جو کہ ایک بڑی اور نامور ویب سائٹ تھی پر موجود نامور اپ لوڈرز جو کہ گزشتہ ایک دہائی سے اس ویب سائٹ اور دیگر ٹورینٹ ویب سائٹس پر اپنا مواد اپ لوڈ کر رہے تھے نے اب مل کر ایک نئی ویب سائٹ قائم کی ہے۔

اگر آپ ٹورینٹس ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو ETTV, ETHD اور DTOne کے ناموں سے واقف ہوں گے‘ اس گروپ نے مل کر ہی یہ نئی ویب سائٹ متعارف کرائی ہے۔

چونکہ یہ اپ لوڈر انتہائی معیاری مواد اپ لوڈ کرتے ہیں اس لیے ان کی بنائی گئی ویب سائٹ پر عام افراد کو اپ لوڈنگ کی اجازت نہیں ہو گی تاکہ یہ اپنا معیار برقرار رکھ سکیں۔ دوسرا چونکہ ان کے مواد دیگر مختلف ویب سائٹس پر ہوتا تھا اس لیے ان ویب سائٹس کے بند ہونے سے بھی ان کو نقصان ہوتا تھا اس لیے اب ان کی اپنی الگ ویب سائٹ موجود ہو گی۔

وزٹ کریں

Comments are closed.