فیس بک پر اب کمنٹس بھی ہوں گے رنگدار

کچھ ہی ماہ قبل فیس بک نے اسٹیٹس کا بیک گراؤنڈ رنگدار بنانے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ اب تیار ہو جائیں کیونکہ رنگدار کمنٹس کا نیا فیچر بھی آنے والا ہے۔

سن دو ہزار کی ابتدا میں معروف سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ مائی اسپیس نے پہلی دفعہ اپنے صارفین کو رنگدار کمنٹس کرنے کی سہولت دی تھی، اور اب کئی سال بعد فیس بک اس روایت کو زندہ کرنے جا رہی ہے۔

 

فیس بک نے جب رنگدار اسٹیٹس کا فیچر متعارف کرایا تھا اس وقت زیادہ تر صارفین نے اسے پسند نہیں کیا تھا لیکن بعد میں آہستہ آہستہ لوگ اس سے مانوس ہو گئے۔ اب رنگدار کمنٹس کے بارے میں بھی کئی صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے لیکن فیس بک کو امید ہے کہ جلد لوگ اسے بھی اپنا لیں گے۔

فی الحال یہ فیچر تجرباتی مراحل میں ہے اور امید ہے رنگدار اسٹیٹس کی طرح یہ بھی جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔

Comments are closed.