فیس بک میسنجر پر اب ‘4کے’ تصاویر

فیس بک میسنجر پر جو تصاویر ہم بھیجتے ہیں، ان کا ڈیفالٹ ریزولیوشن ‘2K’ ہوتا ہے، یعنی 2 میگا پکسل سے کچھ زیادہ۔ اس سے زیادہ بھاری اور بڑی جو بھی تصویر بھیجی جاتی ہے، میسنجر اسے کمپریس کر دیتا ہے۔ لیکن اب فیس بک نے ڈیفالٹ امیج سائز کو ‘4K’ کردیا ہے یعنی 16 میگاپکسل سے بھی بڑی تصاویر۔ یعنی اب صارفین اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو بہتر معیار کی تصاویر بھیج سکتے ہیں۔

صارفین اچھی ریزولیوشن کی کوئی بھی تصویر اپنے پیاروں کو بھیجنے کے لیے فوٹو لنک کا استعمال کرتے تھے یا پھر انہیں ای میل کرنا پڑتی تھی کیونکہ میسنجر سمیت بیشتر میسجنگ سروسز ان تصاویر کو بہت زیادہ کمپریس کر دیتی تھی۔ لیکن اب میسنجر کی 4کے تصاویر، یعنی 4096 ضرب 4096 پکسل فی تصویر، فی زمانہ چلنے والے بیشتر اسمارٹ فونز کی شوٹ کرنے کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت ہے، اس لیے اب بے فکر ہوکر میسنجر استعمال کریں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

ویسے فیس بک کے مطابق ہر ماہ 17 ارب تصاویر میسنجر کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں، اس لیے یہ کوئی معمولی تبدیلی نہیں ہے۔ پھر سائز بڑھنے کے باوجود تصویر کو پروسس کرنے میں زیادہ وقت کا نہ لگنا ظاہر کرتا ہے کہ اس اپڈیٹ پر فیس بک نے خاصا کام کیا ہے۔

یہ سہولت آج سے منتخب ممالک میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے لیے دستیاب ہوگی، جن میں امریکا، کینیڈا، فرانس، آسٹریلیا، برطانیہ، سنگاپور، ہانگ کانگ، جاپان اور جنوبی کوریا شامل ہیں ۔ آئندہ ہفتوں میں مزید ممالک بھی اس فہرست میں شامل کیے جائیں گے۔

Comments are closed.