ماضی میں کی گئی اپنی فیس بک پوسٹس دیکھیں

فیس بک اپنے صارفین کو محظوظ کرنےکے لیے نت نئے فیچرز فراہم کرتی رہتی ہے۔ ایسا ہی ایک دلچسپ فیچر ’’آن دِس ڈے‘‘ ہے۔ اس فیچر کے تحت اسی دن آپ کی پوسٹ کی گئی گزشتہ سالوں کی پوسٹس کو دِکھایاجاتا ہے، تاکہ آپ پرانی یادوں کو تازہ کرنا چاہیں تو انھیں دوبارہ شیئر کر لیں۔
www.facebook.com/onthisday

یہ آپشن فیس بک پر بائیں جانب فہرست میں موجود ہوتا ہے یا اسے آپ درج بالا ربط کے ذریعے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

کبھی کبھار ہم اپنی پرانی پوسٹس کو ری شیئر کر لیتے ہیں لیکن اکثر دیکھتے ہی حذف کر دیتے ہیں کیونکہ ماضی کی گئی پوسٹس اکثر بے وقوفانہ محسوس ہوتی ہیں جنھیں ہم اپنی ٹائم لائن پر مستقل رکھنا پسند نہیں کرتے۔

اگر آپ فیس بک پر اپنے ماضی کو مٹانا چاہتے ہیں تو ایک ساتھ پرانی پوسٹس کو حذف نہیں کر سکتے، بلکہ اپنی پروفائل پر جا کر پرانی پوسٹس کو لوڈ کرنا ہو گا تب جا کر انھیں باری باری حذف کیا جا سکے گا۔

یہ عمل کافی سست اور کوف میں مبتلا کرنے والا ہے، اس کی جگہ اگر آپ ’’آن دِس ڈے‘‘ کے فیچر کو استعمال کریں گے تو کہیں بہتر رہے گا۔

اس کے ذریعے آپ روزانہ اپنی پرانی پوسٹس دیکھتے رہیں جو پسند نہ آئیں انھیں فوراً سے حذف کر دیں۔

یہ آپشن آپ فیس بک ویب سائٹ کے علاوہ اس کی اسمارٹ فون ایپلی کیشن پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے ایپ کے مینو میں جائیں تو نیچے یہ آپشن موجود ہو گا۔

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 124 میں شائع ہوئی

ایک تبصرہ
  1. Inoxent Manxoor says

    very good admin i love this web and i am it student #news_live

Comments are closed.