اپنی فیس بک پروفائل کو پرائیویٹ موڈ میں منتقل کریں، نیا زبردست فیچر

اِن دنوں فیس بُک اپنی ایپ، میسنجر ایپ اور ویب سائٹ کے پلیٹ فورم پر نئے فیچر کو شامل کرنے پر بہت زور دے رہا ہے۔ اب فیس بُک نے ایک نیا ، زبردست اور غیر معمولی فیچر شامل کیا ہے۔

سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بُک نے اِس سال اپنے آن لائن پلیٹ فورم، اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپ میں بہت سے نئے فیچر شامل کئے ہیں اور سکیوریٹی میں بھی اضافہ کیا ہے۔

اِس میں کوئی شک نہیں کہ جب فیس بُک کا آغاز ہوا تھا  اُس کے مقابلے میں اب اِس میں بہت جدت آگئی ہے۔ لیکن اِس میں ابھی بھی بہتری کی ضرورت ہے۔ کیونکہ یہ بہت ریم استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے  ہمارے موبائل فون کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور یہ بات بہت سے لوگوں کو بہت ناگوار گزرتی ہے۔

فیس بک ایک نیا فیچر تیار کررہا ہے جس میں ہمیں اپنی پروفائل کو پرائیویٹ  موڈ میں منتقل کرنے کی اجازت ہو گی۔ اِس سے ہمارے  پاس یہ اختیار ہو گا کہ ہم  اپنی تصاویر کو اپنے بہت خاص دوستوں اور رشتے داروں کو دیکھا سکیں۔

ایسا معلوم ہورہا ہے کہ دوسری موبائل ایپس بھی یہی تجربہ کرنا چاہتی ہیں۔  مثال کے طور پر انسٹاگرام اِس وقت ایک فنکشن پر کام کر رہا ہے جس کا نام ہے  “فیورٹ فرینڈ”۔ یہ فیچر کچھ ایسا ہی ہے جس کو فیس بُک دوسرے طریقے سے اپنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اِس وقت فیس بُک کوشش کر رہا ہے کہ وہ دوستوں اور رشتے داروں کو باقی لوگوں سےجو ہماری پروفائل کا حصہ ہیں اُن سے الگ کرنے کا فیچر بنا لے ۔

Facebook-Private-Profile

یہ فیچر تاحال بی ٹا موڈ میں موجود ہے یعنی اس پر کام ہو رہا ہے۔ اکثر لوگ پروفائل کو پرائیویٹ موڈ میں منتقل کرنے کا بٹن اپنی فیس بک ایپ میں دیکھ سکتے ہیں تاہم، ابھی یہ کام نہیں کر رہا۔ یہ فیس بُک کا ایک اچھا فیچر ہو گا جو بہت جلد متعارف کر دیا جائے گا۔ خاص طور پر اُن لوگوں  کےلئے ایک تخفہ ہو گا جو  خود کو مخفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

Comments are closed.