فیس بک آپ کی ایک تصویری البم حذف کرنے والی ہے

cnn.com

فیس بک اپنے پاس موجود آپ کی تصویروں کے ایک البم کو حذف کرنے والی ہے۔ ہو سکتا ہے آپ اپنی ان تصاویر کو بالکل بھول چکے ہوں یا آپ کو اندازا ہی نہ ہو کہ دراصل آپ کی یہ تصاویر بھی فیس بک پر اپ لوڈ ہیں۔

فیس بک نے 2012 میں اختیاری تصاویر کو سنک (sync) کرنے کا آپشن متعارف کرایا تھا۔ جو کہ آپ کے فون میں موجود تصاویر کو ایک پرائیویٹ البم میں اپ لوڈ کر دیتا ہے۔ اس طرح تصویریں اپ لوڈ ہونے کی وجہ سے انھیں شیئر کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

2015 میں فیس بک نے تصاویر کو محفوظ طریقے سے صرف اپنے دوستوں سے شیئر کرنے کے لیے مومنٹس ایپلی کیشن پیش کی تھی۔ اسی ایپلی کیشن میں بعد میں یہ فیچر استعمال ہونا شروع ہوا جو اگر آپ فعال رکھیں تو فون میں موجود تمام تصاویر کو ایک پرائیویٹ البم میں اپ لوڈ کرتا رہتا ہے۔

اب فیس بک کے اعلان کے مطابق اگر آپ اپنی ان تصاویر کو پرائیویٹ البم میں محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو مومنٹس ایپلی کیشن انسٹال کر لیں ورنہ 7 جولائی کے بعد ان تصاویر کو حذف کر دیا جائے گا۔

مومنٹس ایپلی کیشن کو انسٹال کیے بغیر اپنی اپ لوڈ کردہ تصاویر کو دیکھنے اور حذف کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔:

 

Comments are closed.