کیا لیپ ٹاپ کو AC Powerپر چلانا ٹھیک درست عمل ہے؟

سوال:

کیا لیپ ٹاپ کو AC Powerپر چلانا مناسب ہے جبکہ بیٹری مکمل طور پر چارج ہو؟ میں نے سنا ہے کہ ایسا کرنے سے لیپ ٹاپ کی بیٹری خراب ہوجاتی ہے۔

جواب:

یہ ایک فرضی بات ہی ہے کہ بیٹری مکمل طور پر چارج ہونے کے بعد بھی لیپ ٹاپ کو اے سی پاور یعنی بجلی سے جوڑے رکھنے سے بیٹری خراب ہوجاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیپ ٹاپ میں نصب بیٹری کو چارج کرنے والا نظام اتنا ذہین ضرور ہوتا ہے کہ بیٹری کو مکمل طور پر چارج ہوجانے کے بعد اسے مزید چارج کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔

ہاں، ایک چیز جو آپ کے لیپ ٹاپ کی بیٹری کی زندگی مختصر کرتی ہے وہ درجہ حرارت ہے۔ چارجنگ کے دوران خاص طور پر بیٹری کا درجہ حرارت بڑھتا ہے۔ اگر بیٹری کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہوجاتاہے تو یہ بیٹری کے لئے ایک خطرناک بات ہے۔ اگر آپ محسوس کریں کہ بیٹری AC Powerپر معمول سے زیادہ گرم ہورہی ہے تو بہتر ہے کہ بیٹری کو لیپ ٹاپ سے نکال دیں اور لیپ ٹاپ کو AC Powerپر ہی چلائیں۔ تاہم پاکستان میں اسے ایک خطرناک کرتب ہی کہا جائے گا کیونکہ یہاں بجلی کب آئے اور کب چلی جائے، کچھ نہیں پتا ہوتا۔

 

Comments are closed.