گم شدہ فون ڈھونڈیں، لاک کریں یا اس میں موجود ڈیٹا ڈیلیٹ کریں
اسمارٹ فون کا گم یا چوری ہو جانا آج کل ایک معمولی بات ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گوگل اس حوالے سے ہماری مدد کرنے کے لیے نت نئے طریقے فراہم کرتا رہتا ہے۔
چوری یا گم ہو جانے والے فون کو تلاش کرنے کے لیے ’’فائنڈ مائی ڈیوائس‘‘ کی سہولت یوں تو پہلے سے موجود تھی لیکن اب گوگل نے اسے مزید بہتر بناتے ہوئے دوبارہ سے پیش کیا ہے۔
فائنڈ مائی ڈیوائس اب ایک باقاعدہ ایپلی کیشن کی صورت میں اینڈروئیڈ صارفین کے لیے گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے۔
فائنڈ مائی ڈیوائس
یہ ایپ اینڈروئیڈ صارفین انسٹال کر کے اس میں اپنا گوگل اکاؤنٹ شامل کر سکتے ہیں۔ یہی نہیں ایک ہی گوگل اکاؤنٹ ایک سے زائد ڈیوائسز پر اسی طرح ایپ انسٹال کر کے شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح فون کے چوری یا گم ہونے کی صورت میں جب آپ گوگل ڈیوائس منیجر کی ویب سائٹ پر لاگ اِن کریں گے تو وہاں آپ کی تمام ڈیوائسز کی تفصیل موجود ہو گی۔
فون کے چوری یا گم ہونے کی صورت میں چونکہ یہ انتہائی ضروری ہوتا ہے کہ فون ملے نہ ملے کم از کم اس میں موجود ہمارا حساس ڈیٹا حذف ہو جائے تو اس کے لیے گوگل نے ایریز ڈیٹا کا فیچر رکھا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے آپ فون میں موجود تمام ڈیٹا حذف کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایس ڈی کارڈ کا ڈیٹا حذف نہیں ہو گا۔
اسی طرح اگر آپ کو خدشہ ہو کہ فون کہیں قریب موجود ہے تو اس پر ساؤنڈ چلا کر اسے کھوجنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ سب سے اہم آپشن یہ ہے کہ اس کا موجودہ مقام جانا جا سکتا ہے۔ ان تمام فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ فون پر انٹرنیٹ چل رہا ہو اور اس پر لوکیشن کی سروس بھی فعال ہو۔
گوگل پلے اسٹور پر Find My Device میں ڈیوائس لکھ کر آپ اس ایپ کو انسٹال کر لیں جبکہ ڈیوائس منیجر یہاں دیکھیں:
google.com/android/devicemanager
nice information………………….However the lost fone is necessary to be online or the one from which your are going to find the lost fone should be online? Kindly clarify..