فوڈ پانڈا کے ذریعے 20 فیصد رعایت اور مفت ہوم ڈیلیوری حاصل کریں

امید ہے فوڈ پانڈا سے آپ واقف ہوں گے جس کے ذریعے آپ گھر بیٹھے اپنے پسندیدہ ہوٹل سے کھانا منگوا سکتے ہیں۔ فوڈ پانڈا نے اپنے صارفین کے لیے ایک نئی زبردست سہولت پیش کی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے فوڈ پانڈا میں درج شدہ 500 سے زائد ہوٹلوں سے کھانا منگوانے پر 20 فیصد کی رعایت ملے گی جبکہ ہوم ڈیلیوری بھی بالکل مفت ہو گی۔

یہی نہیں اس سہولت سے فائدہ اُٹھانے والوں کو بذریعہ قرعہ اندازی سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج بھی دیا جائے گا۔

آن لائن کھانا منگوانے کا رجحان پاکستان میں انتہائی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور اس میدان میں فوڈ پانڈا نے اہم کردار ادا کیا ہے جس میں آئے دن نئی سے نئی سہولتیں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ یہ حالیہ 20 فیصد رعایت کی اسکیم بھی اس حوالے سے پاکستان کی سب سے بڑی اسکیم ہے جو کہ جولائی کے آخر تک جاری رہے گی۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں رہنے والے اس زبردست آفر سے فائدہ اُٹھانے کے لیے فوڈ پانڈا کی ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں یا اپنے فون میں فوڈ پانڈا کی ایپلی کیشن بھی مفت انسٹال کر کے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

https://www.foodpanda.pk

Comments are closed.