یوٹیوب کو 12 سال بعد نیا لوگو اور ڈیزائن مل گیا

گوگل کے مشہور ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب 12 سال بعد نیا روپ نصیب ہوا ہے۔ اسے اب نیا لوگو اور آئکن مل گیا ہے۔ کمپنی طویل وقت سے نئے تبدیلیوں کی جانچ کررہی تھی اور مئی میں اس کی نئی شکل و صورت پہلی بار ظاہر کی تھی۔ اس کا رنگ نظر تبدیل کرنے کے علاوہ کمپنی نے اینڈروئیڈ اور iOS کی یو ٹیوب ایپس میں بھی کافی تبدیلی کئے ہیں۔

یو ٹیوب کے آفیشل بلاگ میں چیف پرڈکٹ آفیسر نیل موہن نے لکھا ہے کہگزشتہ کچھ عرصے سے یوٹیوب اپنے کام کرنے اور دِکھنے کے انداز میں تبدیلیاں کررہا ہے اور یہ تبدیلیاں وقتاً فوقتاً یوٹیوب کے ڈیسک ٹاپ اور موبائل ورژن دونوں میں نظر آرہی ہیں۔ نیل موہن کے مطابق یہ بدلاؤ سال بھر جاری رہے گا اور ان کا بنیادی مقصد ڈیسک ٹاپ اور موبائل ایپلی کیشنز پر صارفین کا تجربہ بالکل ایک جیسا بنانا ہے۔ یوٹیوب کی نئی شکل و صورت گزشتہ روز یعنی منگل کو تمام صارفین کے لیے ریلیز کردی گئی تھی۔

یوٹیوب کا نیا لوگو پچھلے لوگو سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔ اس میں یوٹیوب کا پلے بٹن جیسا آئی کن بائیں جانب اور اس کے دائیں جانب YouTubeلکھا ہوا ہے۔ پچھلے لوگو میں لفظ Tube کے پس منظر میں سرخ رنگ کا آئی کن موجود ہوتا تھا۔ یوٹیوب کا نیا ڈیزائن چھوٹی اسکرینز یعنی اسمارٹ فونز کی اسکرینز پر بھی بہتر نظر آتا ہے ۔یو ٹیوب پر اب ایک سیاہ ڈیسک ٹاپ تھیم بھی دستیاب ہے جس میں بیک گراؤنڈ سیاہ ہو جاتا ہے اور ویڈیو زیادہ سنیمیٹک یعنی سنیما جیسی نظر آنے لگتی ہے۔
یوٹیوب اب ویڈیو کی سائز کے مطابق پلیئر کا سائز بدل دے گا۔ انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ کی وجہ سے نوجوان اب عمودی (ورٹیکل) ویڈیوز بنانا اور دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اس لیے اگر کوئی ویڈیو عمودی فارمیٹ میں بنائی گئی ہے تو یوٹیوب اسے افقی طور پر دکھانے کے بجائے پلیئر کو عمودی کردے گا تاکہ ویڈیو زیادہ بہتر نظر آسکے۔

یو ٹیوب کے موبائل ایپ صارفین کو مستقبل قریب میں کئی نئی خصوصیات ملیں گی۔ آنے والے مہینوں میں swipe کر اگلے یا پچھلے ویڈیو پر جانے والا فیچر بھی آ جائے گا۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین ویڈیو کو 10 سیکنڈ آگے اور 10 سیکنڈ واپس کر سکیں گے۔ ایک نیا فیچر ویڈیو کی رفتار کم یا زیادہ کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔ یہ صلاحیت فی الوقت صرف ڈیسک ٹاپ ورژن پر دستیاب تھی۔

Comments are closed.