نوکری چاہئے تو اپنے ای میل ایڈریس پر بھی دھیان دیں

ہوسکتا ہے کہ آپ کے résuméسے آپ کی اعلیٰ تعلیمی قابلیت، تجربے اور صلاحیت کا زبردست اظہار ہورہا ہو لیکن آپ کا ای میل ایڈریس دیکھ کر ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے اہلکار آپ کو نوکری کے لئے ناموزوں قرار دے دیں۔ یہ دلچسپ بات ایک تحقیق سے پتا چلی ہے جو ایمسٹر ڈیم کی وی یو یونی ورسٹی کے محققین نے انجام دی ہے۔

محققین نے پتا لگایا ہے کہ غیر رسمی ای میل پتے جن سے مزاح یا شوخی جھلک رہی ہو ملازمت کے لئے منتخب ہونے کے امکانات کو کم کرتے ہیں اور ایسے ای میل پتوں کا آجر اور بھرتی کار پر ویسا ہی اثر ہوتا ہے جیسا résuméیں املاء کی غلطیوں کا ہوتا ہے۔

ایسا سی وی جس نے بغیر انٹرویو زبردست نوکری دلا دی

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

تحقیق کے لئے محققین نے چھ فرضی résuméتیار کئے جن میں غیر رسمی اور رسمی ای میل پتے مثلاً [email protected]  یا [email protected]  وغیرہ استعمال کئے گئے۔ ساتھ ہی ان میں الگ الگ فونٹ اور کچھ میں جان بوجھ کر املاء کی غلطیاں شامل کی گئیں۔ انہیں بناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا کہ résumé سے اس کے مالک کی فرض شناسی، ذہانت اور ایمانداری کا بخوبی اظہار ہو۔ محققین نے 73 بھرتی کاروں جن کی عمریں 20 سے 65 سال کے درمیان تھیں، کو ان چھ résumé کی بنیاد پر résumé کے مالک کے کام کرنے کی صلاحیت، شخصیت اور ایچ آر اسپیشلسٹ کی نوکری کے لئے قابلیت جانچنے کو کہا گیا۔ محققین یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کیا رسمی ای میل پتا کسی درخواست دہندہ کی نوکری حاصل کرنے کے امکانات میں اضافہ کرتا ہے کہ نہیں۔

نتائج سے ظاہر ہوا کہ بھرتی کاروں نے ایسے افراد کو نوکری کے لئے فوقیت دی جن کے ای میل پتے زیادہ رسمی تھی۔ البتہ ایسے افراد جن کے ای میل پتے غیر رسمی تھے لیکن ان کے résumé  سے انکساری ، عاجزی اور فرض شناسی کی عکاسی ہوتی تھی، انہیں بھی نوکری کے لئے موزوں سمجھا گیا۔ ماضی میں کی گئی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ایمانداری اور انکساری کا براہ راست تعلق بہتر کارکردگی سے ہے کیونکہ ان صلاحیتوں سے لیس لوگ دوران ملازمت زیادہ باہمی تعاون کا برتاؤ پیش کرتے ہیں۔

محققین کا ماننا ہے کہ غیر رسمی ای میل ایڈریس سے اس کے مالک کا غیر سنجیدہ رویہ، کم ایماندار یا فرض شناس ہونا ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے نرگسیت یا خود پسندی بھی جھلکتی ہے جو بھرتی کاروں کو پسند نہیں آتی۔

2 تبصرے
  1. Zohaib Jahan says

    Article k end Kh acha nhi,
    Much achi email examples b to dy jnb

  2. TechUrdu.com says

    دلچسپ

Comments are closed.