برطانیہ میں Galaxy S8 سال کا بہترین فون قرار
برطانیہ میں ہر سال منعقد ہونے والے “موبائل چوائس کنزیومر ایوارڈ” میں سامسنگ کے گلیکسی ایس 8 کو “Phone Of The Year” یعنی سال کا بہترین فون قرار دیا گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ اس کے کیمرے کو بھی بہترین کیمرا برائے سمارٹ فون قرار دیا گیا ہے۔
فون کے علاوہ سامسنگ کو اس سال کا بہترین سمارٹ فون مینوفیچرر بھی قرار دیا گیا ہے، درمیانے درجے کے سمارٹ فونز میں ہواوے کا “Honor 9” بہترین قرار پایا جبکہ نچلے درجے کی کیٹگری میں موٹورولا کا “Moto E4” بہترین سمارٹ فون قرار پایا۔
ایپل کمپنی کی سمارٹ واچ “Apple Watch Series 2” بہترین سمارٹ واچ قرار پائی، پوری فہرست یہاں دیکھی جاسکتی ہے تاہم خیال رہے کہ فہرست برطانوی عوام کے ووٹوں کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔
Comments are closed.