مائکروسافٹ ایج اب اینڈرائڈ اور آئی او ایس پر

صارفین کے کراس ڈیوائس تجربے کو مزید بہتر بنانے کے ضمن میں آج مائکروسافٹ نے اپنے مشہور براؤزر مائکروسافٹ ایج کا پہلا بیٹا ورژن اینڈرائڈ اور آئی اور ایس کے لیے جاری کر دیا ہے، اس سے پہلے یہ براؤزر صرف ونڈوز موبائل 10 کے پلیٹ فارم کے لیے ہی دستیاب تھا۔

کسی بھی دوسرے براؤزر کی عام خوبیوں کے علاوہ مائکروسافٹ ایج میں موبائل اور پی سی کے درمیان سینکرونائزیشن کی خوبی نمایاں ہے، یعنی جہاں سے آپ نے موبائل سے براؤزنگ ختم کی تھی پی سی پر آپ وہیں سے شروع کر سکتے ہیں اور اس کے برعکس بھی۔

براؤزر ابھی تک بیٹا سٹیج پر ہے لہذا براؤزنگ اور سینکرونائزیشن میں آپ کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم فائنل ورژن میں یقیناً ان مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔

فی الحال اسے آزمانے کے لیے آپ کو مائکروسافٹ ایج پریویو پروگرام میں رجسٹر ہونا ہوگا۔

Comments are closed.