گلیکسی ایکس اصل میں موجود، سام سنگ کی تصدیق

Samsung smartphones Galaxy S6 edge+ are pictured at the consumer electronics trade fair IFA in Berlin, Germany, September 3, 2015. REUTERS/Hannibal Hanschke - RTX1QWDM
2,529

در حقیقت سیمسنگ کے گلیکسی ایکس Galaxy X کے بارے میں کسی کو بھی کچھ زیادہ نہیں معلوم سوائے اس کے کہ یہ دو عدد سکرینوں کا حامل ایک "فولڈایبل” سمارٹ فون ہوگا جو عالمی مارکیٹ میں یا کم از کم بنیادی مارکیٹوں میں اگلے سال فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

فون کی خصوصیات کے حوالے سے بے یقینی کے با وجود یہ فون آرہا ہے کیونکہ سیمسنگ کی آفیشل ویب سائٹ پر SM-G888N0 کے کوڈ نیم کے حامل ایک فون کا سپورٹ پیج تخلیق کیا گیا ہے جو گلیکسی ایکس کا جنوبی کوریا کے لیے کوڈ نمبر ہے۔

تاہم آفیشل سپورٹ پیج پر بھی تا حال "گلیکسی ایکس” کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں سوائے اس حقیقت کے کہ یہ فون حقیقت میں موجود ہے اور ممکنہ طور پر سیمسنگ کی طرف سے مستقبلِ قریب میں اس کی ریلیز کا علان کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept