جانیے کب آپ کی ای میل پہنچی اور پڑھی گئی- کروم

آؤٹ لُک استعمال کرنے والے ای میل بھیجتے ہوئے درخواست کر سکتے ہیں کہ اسے پڑھنے پر آگاہ کیا جائے۔ لیکن اگر ای میل موصول کرنے والا اسے نظرانداز کر دے تو پتا نہیں چلتا کہ ای میل دیکھی جا چکی ہے یا نہیں۔ اگر آپ کسی کو ای میل بھیجنے کے بعد جواب کے منتظر رہتے ہیں اور آگے سے یہ جواب ملے کہ آپ کی ای میل موصول ہی نہیں ہوئی تو اس کا حل ’’میل ٹریک‘‘ کی صورت میں موجود ہے۔
میل ٹریک آپ جی میل کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے کام کرنے کا طریقہ وٹس ایپ ایپلی کیشن کے میسجنگ سسٹم جیسا ہے۔ یعنی ای میل بھیجنے پر ای میل پر ایک چیک یا ٹِک (Tick)لگ جاتا ہے اور ای میل کھولنے پر ڈبل چیک۔ جس سے آپ فوراً جان سکتے ہیں ای میل نہ صرف پہنچ چکی ہے بلکہ دیکھی بھی جا چکی ہے۔
یہ پلگ اِن گوگل کروم براؤزر کے لیے بالکل مفت دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ چونکہ آپ کا ای میل اکاؤنٹ بہت قیمتی اثاثہ ہے اس لیے پلگ اِن کی جانب سے مکمل رازداری اور حفاظت کی ضمانت ہے۔
دراصل یہ پلگ اِن ای میل کے ساتھ ایک ابتہائی چھوٹی سی تصویر بھی بھیجتا ہے، جو کہ دیکھے جانے پر میل ٹریک کو رپورٹ کرتی ہے اور ای میل پر ڈبل ٹِک لگ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہر ای میل کے ساتھ “sent with MailTrack” کا سگنیچر بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔

میل ٹریک پرائیویسی اور حفاظت کے وعدے کے ساتھ سو فیصد مفت دستیاب ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

http://mailtrack.io

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جولائی 2014 میں شائع ہوئی)

3 تبصرے
  1. Sardar Zawar Hussain Kashmiri says

    اسلام علیکم

  2. Zohaib Jahan says

    that’s a new thing for me! thanks & keep sharing such useful things

  3. Mohsin Shah says

    very nice tips

Comments are closed.