اب کوئی آپ کے فون کی اسکرین پر جھانک نہیں پائے گا

Photo: Hurriyet

کسی محفل میں یا سفر کے دوران فون استعمال کرنا کافی مشکل کام ہوتا ہے کیونکہ سب کی نظریں آپ کے فون کی اسکرین پر جمی ہوتی ہیں۔ اس وجہ سے آج کل اپنی پرائیویسی کو برقرار رکھنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔

ایسا ہی کچھ ترکی کے شہری جلال گوجر کے ساتھ ہوا جنھیں سفر کرتے ہوئے احساس ہوا کہ ان کے فون کی اسکرین سب کے سامنے ہے، اسے دوسروں سے چھپانے کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔

بس پھر کیا تھا انھوں نے اپنے منصوبے پر کام شروع کیا اور چار ماہ کی محنت سے ایک ایسا پروگرام تیار کر لیا جو فون پر انسٹال ہونے کے بعد فون کی اسکرین کو بالکل سادہ یعنی سفید دکھاتا ہے لیکن اگر اس کے ساتھ ایک مخصوص چشمہ استعمال کیا جائے تو اسکرین بالکل عام انداز میں نظر آتی ہے۔

یعنی اس پروگرام اور چشمے کی بدولت اپنے فون کی اسکرین صرف آپ ہی دیکھ سکتے ہیں دوسروں کو فون پر سادہ اسکرین ہی نظر آئے گی۔

اب جلال اپنے اس منصوبے کو عوام تک لانے کے لیے کام کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ اس پروڈکٹ کو کمرشل طور پر تیار کرتے ہوئے فروخت کے لیے پیش کیا جا سکے تاکہ سبھی اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔

جلال نے لوگوں کے سامنے اپنی اس دلچسپ ایجاد کا کامیاب مظاہرہ کر کے انھیں خوب حیران کیا۔ مزید جاننے کے لیے یہ وڈیو ملاحظہ کریں۔

Comments are closed.