اب ایپلی کیشنز کے اندر تلاش کرنا بھی ممکن ہو گیا

گوگل نے پہلے ایسا مرکزی سسٹم بنایاجہاں سے صارفین انٹرنیٹ پر کچھ بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ اب گوگل نے آپ کے اینڈروئیڈ فون میں تلاش کے لیے بھی بندوبست کرلیا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں گوگل ایپ کے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے۔

In Appsنامی اس فیچر سے صارفین اپنے موبائل فونز کی ایپلی کیشنز میں موجود مواد بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ اس فیچر سے صارفین کوئی مخصوص گانا، رابطہ نمبریا گوگل Keepمیں محفوظ کیا ہوا کوئی نوٹ تلاش کر سکتے ہیں۔ابھی یہ فیچر کچھ مخصوص ایپلی کیشن جیسے جی میل، اسپوٹیفائی اور یوٹیوب کے لیے ہی کام کرے گا۔

گوگل کا ارادہ ہے کہ اس فیچر کو فیس بک میسنجرسمیت دیگر ایپلی کیشنز تک بڑھائے گا۔ اس فیچر کے تحت تلاش کا کام گوگل کے سرورز کی بجائے صارفین کے فون میں ہی ہوگا، اس کا مطلب ہے کہ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ بھی ضروری نہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ فیچر آپ کی ایپس کو کتنی دیر بعد انڈیکس کرے گااور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ اس فیچر کا موبائل کی بیٹری یا کارکردگی پر کیا اثر پڑے گا۔

جدید اینڈروئیڈ فونز میں تازہ ترین گوگل ایپ سے تمام صارفین اس فیچر کو استعمال کر سکتےہیں۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ نئے آنے والے ایل جی وی 20 میں اس فیچر کا شارٹ کٹ ہوم اسکرین پر ہوگا۔ گوگل کا یہ فیچر ایل جی فون پہلے سے نصب کیلئے بھی کام کرے گا۔ اس فیچر کے متعارف کرانے سے گوگل کو بھی چند کام کی معلومات مل جائیں گی ۔ گوگل کو معلوم ہوجائے گا کہ صارفین اپنے اسمارٹ فونز میں کیا تلاش کر تے ہیں۔ اس ڈیٹا سے گوگل ناؤ اور دوسری ایپلی کیشن کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

Comments are closed.