گوگل پکسل 2 اسمارٹ فون کے کیمرے سے بنائی گئی تصاویر

گوگل پکسل 2 اس وقت سب سے بہترین کیمرا رکھنے والے اسمارٹ فون تصور کیا جاتا ہے۔ چونکہ زیادہ تر صارفین کیمرے کے نتائج دیکھ کر فون خریدنے کا فیصلہ کرتے ہیں اس لیے گوگل نے فون کے ساتھ ساتھ اس کے کیمرے سے بنائی گئی تصاویر کو بھی بغیر کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے پیش کر دیا ہے۔

گوگل کی جانب سے شائع کی جانے والی ان تصاویر میں مختلف انداز، رنگوں اور روشنیوں کے امتزاج کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ صارفین باآسانی اندازا کر سکیں کہ مختلف انداز اور اوقات تصاویر بناتے ہوئے انھیں کیسے نتائج ملیں گے۔

یقیناً آپ کمپیوٹنگ میں گوگل پکسل 2 کا ری ویو بھی پڑھ چکے ہوں گے۔ شاندار کیمرے کے ساتھ ساتھ یہ اس وقت دنیا کا واحد اسمارٹ فون ہے جو بغیر روایتی سم کارڈ کے ’’ای سم‘‘ کے ساتھ بھی کام کر سکتا ہے۔

اس فون کے کیمرے کا رزلٹ دیکھنے کے لیے یہ تصاویر ملاحظہ کیجیے:

 

Comments are closed.