گوگل آپ کا گمشدہ آئی فون ڈھونڈنے میں مدد کرے گا

گوگل آئی فون کے صارفین کو اپنا گم شدہ فون تلاش کرنے کا ایک نیا طریقہ فراہم کررنے جارہا ہے۔
جلد ہی اینڈروئیڈ اور آئی فون دونوں کے صارفین گوگل ڈاٹ کام پر I lost my phone لکھ کر اپنا فون تلاش کرسکیں گے۔ گوگل اس تلاش کے جواب میں صارفین کو دو آپشن فراہم کرے گا۔ اول صارف اپنے گم شدہ فون کی رنگ ٹون اونچی آواز میں بجا سکیں گے تاکہ اس کی آواز سن کر اُسے ڈھونڈا جاسکے۔ دوسرا آپشن یہ ہے کہ گوگل صارف کے گم شدہ فون کا مقام گوگل میپ پر دکھائے گا۔

اینڈروئیڈ صارفین کو پہلے ہی یہ سہولت حاصل ہے۔ تاہم ایپل آئی فون کے صارفین کے لئے گوگل کی یہ سروس نئی ہے۔
ایپل آئی فون بھی اپنے صارفین کو Find my iPhone کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جس سے وہ اپنا فون تلاش اور اسے لاک کرسکتے ہیں۔ مگر گوگل فون کو لاک کرنے یا اس کا ڈیٹا ضائع کرنی کی سہولت نہِیں دیتا۔ مگر پھر بھی فائنڈ مائی آئی فون کے ساتھ یہ ایک اچھی سروس ہے۔

صارفین گوگل کی اس سروس کو اپنے فون اور گوگل اکاؤنٹ کے دوران رابطہ ختم کرنے کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں تاکہ فون جس کے ہاتھ لگے وہ صارف کے گوگل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔

Comments are closed.