آئی فون 10 کی اسکرین پر گرین لائن آف ڈیتھ کا نیا مسئلہ سامنے آگیا

ایپل کے تازہ شاہکار “آئی فون 10” کے تقریباً 20 صارفین نے سکرین میں ایک مسئلے کی نشاندہی کی ہے، صارفین کے مطابق سکرین کے دائیں طرف ایک سبز لکیر نمودار ہوگئی ہے۔

یہ مسئلہ امریکہ، کینیڈا، پولینڈ اور آسٹریلیا کے صارفین نے رپورٹ کیا ہے اور ٹویٹر پر تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔

صارفین کے مطابق شروع میں یہ لکیر موجود نہیں تھی جو بعد میں اچانک نمودار ہوگئی حالانکہ فون کو بالکل عام طریقے سے استعمال کیا جا رہا تھا، فون کو ری سٹارٹ کرنے پر بھی یہ لکیر غائب نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیے: سرد موسم میں آئی فون 10 کی اسکرین کام کرنا چھوڑ دیتی ہے

یہ مسئلہ “آئی فون 10” کے کسی خاص ورژن کو درپیش نہیں بلکہ 64 اور 256 جی بی دونوں میں یہ مسئلہ رپورٹ کیا گیا ہے۔

iphone-x-green-line.jpg

“میش ایبل” کے مطابق “آئی فون 10” کا یہ مسئلہ کوئی انوکھا نہیں ہے، اس سے قبل “پکسل ایکس ایل 2” کو ایسے ہی مسائل درپیش رہے ہیں۔

تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی فون 10 کو درپیش دیگر تمام مسائل میں یہ سبز لکیر کا مسئلہ سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ کیونکہ دیگر مسائل کا تعلق سافٹ ویئر سے ہے لیکن خطرناک مسئلہ ہارڈویئر میں خرابی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ “آئی فون 10” کے 64 جی بی ورژن کی قیمت ہزار ڈالر کے قریب ہے۔

Comments are closed.