اینڈروئیڈ فون میں IMEI کا بیک اپ بنائیں

کسی بھی فون کا IMEI نمبر ڈیوائس اور اس کے استعمال کرنے والے دونوں کے لیے بہت اہم ہے۔ اینڈروئیڈ صارفین کی ایک بڑی تعداد نت نئی ایپلی کیشنز اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کرتی رہتی ہے۔ اس کے لیے وہ ڈیوائس کو روٹ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ لیکن ڈیوائس کو روٹ کرنے اور بعض ایپلی کیشنز انسٹال کرنے سے اینڈروئیڈ فون کا IMEI نمبر کرپٹ ہوجاتا ہے۔

اگر کسی فون کا IMEI نمبر کرپٹ ہوجائے یا تبدیل ہوجائے تو موبائل فون نیٹ ورک پر رجسٹر نہیں ہو پاتا اور ناقابلِ استعمال ہوجاتا ہے۔

ہم آپ کو یہاں ایک آسان سی ٹپ بتانے جارہے ہیں جس کے ذریعے آپ باآسانی اپنے اینڈروئیڈ اسمارٹ فون کے IMEI نمبر کا بیک اپ لے سکتے ہیں جسے باوقت ضرورت واپس بحال یا restore بھی کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ ٹپ اسی وقت کارآمد ہے جب آپ کا اینڈروئیڈ فون روٹ (ROOT) ہو۔

روٹ یا روٹنگ کیا ہے، اس کے متعلق آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

اس ٹپ کا انحصار ایک ایپلی کیشن پر ہے جس کا نام MobileUncle MTK Tools ہے۔ اس ایپلی کیشن کو آپ اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ لنک گوگل پلے اسٹور کا نہیں ہے اس لیے اسے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال آپ اپنی ذمے داری پر کریں۔

ڈاؤن لوڈ کریں

ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے بعد اسے لانچ کریں اور اسے درکار ضروری اجازتیں دے دیں۔ اپنے فون میں ایس ڈی کارڈ بھی لگا لیں تاکہ اس میں بیک اپ کو محفوظ کیا جا سکے۔

ایپلی کیشن آپ کو کچھ آپشنز دکھائے گی۔ ان میں سے ایک آپشن IMEI Backup Restore (MTK) ہوگا۔ اس پر ٹیپ کریں۔

how-to-backup-imei

اگلی اسکرین پر چار مزید آپشنز ظاہر ہوں گے۔ ان میں سے IMEI to SDCARD کے آپشنز کو منتخب کریں ۔

بیک اپ بنانے کے بعد آپ بیک آپ فائل کو اپنے کمپیوٹر میں کاپی کرسکتے ہیں اور اس فائل کو خود کو ای میل بھی کرسکتے ہیں۔

باوقت ضرورت آپ اسی ایپلی کیشن کے ذریعے IMEI کی بیک اپ فائل کو فون میں restore کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.