یوٹیوب کا نیا زبرست انٹرفیس اور ڈارک تھیم استعمال کریں

گوگل نے اپنے تمام سروسز کو ہمیشہ بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش جاری رکھی ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین پیش رفت یہ ہے کہ یوٹیوب کا نیا فیچر ’’ڈارک تھیم‘‘ اب سبھی کے لیے دستیاب ہے۔ اسے فعال کرنے کے لیے آپ کو کسی قسم کی پیچیدہ سیٹنگز کی ضرورت نہیں بس درج ذیل ربط کھول لیں:

www.youtube.com/new

اس نئے تھیم میں فالتو چیزیں ہٹا کر وڈیوز کو دیکھنے میں مزید آسان بنایا گیا، یعنی اگر آپ ڈراک تھیم فعال نہیں بھی کریں گے تو یوٹیوب کا نیا ڈیزائن آپ کے لیے فعال ہو جائے گا۔

یہ پیج کھولنے کے بعد “Try it now” کے بٹن پر کلک کر دیں۔

اس کے بعد یوٹیوب کھول کر اپنی پروفائل تصویر پر کلک کرتے ہوئے سیٹنگز میں آئیں تو یہاں ’’ڈارک تھیم‘‘ کو فعال کرنے کا آپشن موجود ہو گا۔

بس اس کے سلائیڈر کی مدد سے اسے فعال کر دیں۔

اگر آپ کو یوٹیوب کا یہ کالا تھیم پسند نہ آئے تو یہیں سے اسے غیرفعال بھی کر سکتے ہیں لیکن یوٹیوب کا نیا ڈیزائن آپ کے پاس موجود رہے گا۔

Comments are closed.