فیس بک لائیو وڈیوز کے نوٹی فکیشنز سے جان چھڑائیں

فیس بک لائیو ایک اچھا فیچر ہے لیکن دوستوں اور پیجز کی جانب سے لائیو ہونے کے نوٹی فکیشنز کی بھرمار کسی کو پسند نہیں اس لیے اگر آپ فیس بک کی ہر تقریب براہِ راست دیکھنا پسند نہیں کرتے تو ان نوٹی فکیشنز کو بند کردینا ہی بہتر ہے۔

جب سے فیس بک پر لائیو ویڈیو نشر کرنے کا فیچر سامنے آیا ہے مشہور افراد اور فیس بک پیجیز نے اپنے خصوصی لمحات کو فیس بک کے ذریعے براہ ِراست نشر کرنا شروع کر دیا ہے۔ فیس بک پر سب ہی کے سیکڑوں دوست ہوتے ہیں اور انہوں نے بے شمار صفحات کو بھی لائیک کیا ہوا ہوتا ہے۔ اس لیے جب ان کا کوئی دوست یا پیج فیس بک پر ویڈیو لائیو پیش کرتا ہے تو انہیں ایک نوٹی فکیشن ملتا ہے۔ چونکہ آج کل انتہائی زیادہ تعداد میں افراد لائیو ویڈیو نشر کرتے ہیں اس لیے ان کے نوٹی فکیشنز کی بھرمار فیس بک صارفین کو پریشان کر دیتی ہے۔

اگر آپ بھی دن بھر ایسے نوٹی فکیشنز کے ملنے سے پریشان ہیں تو انہیں باآسانی بند کرکے ان سے جان چھڑا سکتے ہیں۔

اس کے لیے فیس بک اکاؤنٹ لاگ ان کرنے کے بعد سیٹنگز میں آجائیں۔

turn-off-facebook-live-notifications

سیٹنگز میں آنے کے بعد نوٹی فکیشنز کے حصے میں سب سے اوپر ’’آن فیس بک‘‘ پر کلک کریں۔

turn-off-facebook-live-notifications-1

یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کون سی نوٹی فکیشنز کو آپ نے اجازت دے رکھی ہے۔

turn-off-facebook-live-notifications-2

لائیو وڈیوز کا آپشن بھی یہیں موجود ہو گا جو پہلے سے ہر فیس بک اکاؤنٹ میں آن ہوتا ہے۔ اسے آف کر کے آپ ان نوٹی فکیشنز کو مکمل طور پر بند کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.