ہوا وے میٹ 10 سیریز پاکستان میں جاری کر دی گئی

ہوا وے نے پاکستان میں اپنی ہوا وے میٹ 10 سیریز متعارف کرا دی ہے، اس طرح ملک میں ایک سپر فون کے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ نئے ہوا وے میٹ 10 لائٹ، ہوا وے میٹ 10 اور ہوا وے میٹ 10 پرو فوٹو گرافی اور سمارٹ فون کی جدت میں ایک گیم چینجر ہیں۔ نئے لائیکا ڈوئل کیمرہ ٹیکنالوجی سے لیس ہوا وے میٹ 10 سیریز نے اپنی اعلیٰ مصنوعات کی کارکردگی اور طویل عرصہ تک چلنے والی بیٹری کی میراث کو جاری رکھا ہے۔

ہوا وے میٹ 10 اور ہوا وے میٹ10 پرو AI ایپلی کیشن سسٹم کے ذریعے سمارٹ فون میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ ان دونوں سمارٹ فونز میں Kirin 970 [System-onChip (SOC)] پروسیسر موجود ہے جو کہ 8 کور والے سی پی یو، 12 کور والے جی پی یو اور AI کمپیوٹنگ کے لئے وقف شدہ نیورل پروسیسنگ یونٹ (این پی یو) پر مشتمل ہے۔ اس کی وجہ سے یہ سمارٹ فون منفرد AI ٹاسکس سرانجام دے سکتا ہے اور صارفین کو نہایت تیز، طاقت ور اور بے مثال سمارٹ فون کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ ان سمارٹ فونز میں لائیکا SUMMILUX-H ڈوئل کیمرہ بھی موجود ہے جس میں 12 میگا پکسل RGB سینسر اور 20 میگا پکسل مونوکروم سینسر کا حسین امتزاج ہے۔ اس کے علاوہ انٹیلی جنٹ AI سسٹم مختلف چیزوں کی شناخت کر کے بہترین تصویریں لیتا ہے۔

ہوا وے میٹ 10 لائٹ 5.9 انچ کے فل ویو ڈسپلے والا دنیا کا پہلا چار کیمروں والا سمارٹ فون ہے۔ اس میں آگے اور پیچھے بالترتیب  13 اور 16 میگا پکسل والے ہائی ریزولوشن کیمرے موجود ہیں جن کے ساتھ ایک 2 میگا پکسل والا ثانوی کیمرہ بھی موجود ہے۔ دونوں ڈوئل لینز کیمرے کم روشنی میں اعلیٰ قسم کی Bokeh effect والی صاف، شفاف اور بہترین تصاویر لینے کے حامل ہیں۔

اس طرح کے نمایاں فیچرز کی وجہ سے نمایاں شخصیات اس برانڈ کے ساتھ منسلک ہیں۔ ہوا وے میٹ 10 پرو کے حوالے سے ممتاز فوٹو گرافر تاپو جویری اسے ایک بہترین فون قرار دیتے ہیں اور اسے اپنی فوٹو گرافی کی ضروریات سے ہم آہنگ فون قرار دیتے ہیں۔  ہوا وے میٹ 10 لائٹ استعمال کرنے والی نمایاں شخصیات میں اروا حسین بھی شامل ہیں جو اس فون سے اپنی زبردست اور حیران کن سیلفیاں لینے کو پسند کرتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ فون بنا ہی اسی مقصد کے لئے ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہواوے کنزیومر بزنس گروپ پاکستان کے جنرل منیجر جناب بلیو کنگ نے کہا : ’’ہوا وے میٹ 10 سیریز کے تعارف سے ہم پاکستان میں انٹیلی جنٹ سمارٹ فون کے دور کا آغاز کر رہے ہیں۔ اپنی جدت، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور قابل ذکر تصویری صلاحیتوں کے ذریعے یہ ڈیوائسز صنعت میں اہم رجحانات کو ظاہر کرتی ہیں۔ ہوا وے میٹ 10 سیریز میں اے آئی صارف کے تجربہ کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ قابل قدر خدمات کی فراہمی اور مصنوعات کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے جبکہ ہوا وے میٹ 10  لائٹ پر چار کیمرے شاندار تصاویر نکالتے ہیں۔

ہوا وے میٹ 10 لائٹ گریفائیٹ بلیک، پریسٹیج گولڈ اور آرورا بلیک رنگوں میں دستیاب ہے۔ جس کی قیمت 29,999 روپے ہے جبکہ عوام ہوا وے میٹ 10 سمارٹ فون 69,999 روپے میں بلیک اور موکا  برائون رنگوں میں حاصل کر سکتی ہے۔ ہوا وے میٹ  10 پرو مڈ نائٹ بلیو اور موکا  برائون رنگوں میں دستیاب ہے جس کی قیمت 87,999 روپے ہے۔

Comments are closed.