اُبر مِنی اب سفر کریں پچھتر روپے میں

2,221

اُبر آن لائن ٹیکسی سروسز نے اعلان کیا ہے کہ وہ راولپنڈی، اسلام آباد کے شہریوں کے لئے ایک نئی  کار سروس کا آغاز کریں گے۔ یہ نئی کار اُبر مِنی کے نام سے ہے۔ اِس میں مہران کار، سواری کے پاس جائے گی اور اِس کا کرایہ بھی کم ہوگا۔

ابھی ابر مِنی کی سہولت صرف جڑواں شہروں میں دی گئی ہے۔ سوزوکی مہران کار جس کا شمار پہلے  دوسری ابر گو گاڑیوں میں ہوتا تھا اب  اُس کو ابر مِنی میں شامل کر دیا گیا ہے۔

 ابرگو کے مقابلے میں ابر مِنی کا کرایہ کافی کم ہے۔ ابر مِنی کا کرایہ یہ ہوگا:

بنیادی کرایہ: پچاس روپے

فی کلومیٹر کرایہ: چار روپے

فی منٹ کرایہ: دو روپے پچاس پیسے

کم از کم کرایہ: 75 روپے

اُبر مِنی میں کرایہ کا حساب کا طریقہ وہی ہے جو اُبرگو کا ہے۔  پہلے مہران کار کا استعمال اُبرگو میں ہوتا تھا لیکن اب صارفین پر کرایہ کا بوجھ کم کرنے کے لئے اُبر مِنی کے طور پر استعمال ہوگی۔