آئی فون 7 آج بھی دنیا بھر میں مقبول

تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ایپل کا “آئی فون 8” وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا جس کی توقع کی جا رہی تھی کیونکہ ماضی کے مقابلے میں ایپل نے اس کی محدود کاپیاں فروخت کی ہیں۔

ایپل نے اس سال کے تیسرے کوارٹر میں “آئی فون 8” اور “آئی فون 8 پلس” 11.8 ملین یونٹ فروخت کیے ہیں۔

یہ دونوں سمارٹ فون اس وقت فروخت کے لیے پیش کیے گئے جب مارکیٹ “آئی فون 10” کی ریلیز کے انتظار میں تھی جسے “آئی فون 8” کی ریلیز کے چند ہفتوں بعد ریلیز کیا جانا تھا جس کی وجہ سے یہ فون وہ روایتی توجہ حاصل نہیں کر سکے جو ایپل کے فونز کو عموماً حاصل ہوتی ہے۔

گزشتہ سال اسی عرصے میں امریکی کمپنی نے “آئی فون 7” اور “آئی فون 7 پلس” کے 14 ملین یونٹ فروخت کیے تھے۔

iphone7

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

“آئی فون 8” کی محدود کامیابی کے باوجود ایپل کی مجموعی سیلز میں اضافہ ہوا ہے اور “آئی فون 7” آج بھی دنیا بھر مقبول ترین فون سمجھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ “آئی فون 8 پلس” کے 6.3 اور “آئی فون 8” کے 5.4 ملین یونٹ فروخت ہوئے ہیں۔

“میشل ایبل” کے مطابق اعداد وشمار ظاہر کرتے ہیں کہ سابقہ آئی فونز کے مقابلے میں “آئی فون 8” اور “آئی فون 8 پلس” ایپل کے شائقین میں قبولیت حاصل نہیں ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی فون 8 نہ خریدیں، آئی فون7 کا انتخاب کریں، لیکن کیوں؟

خیال رہے کہ اس سال کے تیسرے کوارٹر میں سمارٹ فونز کی فروخت میں ایپل 46.7 ملین یونٹ فروخت کر کے دوسرے نمبر پر رہا جبکہ جنوبی کوریائی سیمسنگ اسی عرصے میں 82.8 ملین یونٹ فروخت کر کے پہلے نمبر پر رہا۔

Comments are closed.