آئی فون نے خاتون کی جان بچا لی

وقت کے ساتھ ساتھ لاک ویگس کے واقعے سے بچ جانے والوں کے عجیب وغریب قصے سامنے آتے جا رہے ہیں، تازہ ترین قصہ ایک خاتون کا ہے جنہیں آئی فون نے یقینی موت سے بچا لیا۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

❞لاس ویگس ناؤ❝ کے مطابق ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اس خاتون کو واقعے کے مقام سے اپنی ٹیکسی میں بٹھایا جنہوں نے اسے اپنا آئی فون دکھایا جس میں ایک گولی پھنسی ہوئی تھی، اگرچہ آئی فون گولی لگنے کی وجہ سے بری طرح تباہ ہوچکا تھا تاہم خاتون بالکل محفوظ رہیں۔

خیال رہے کہ لاس ویگس کنسرٹ پر فائرنگ کا واقعہ جدید امریکی تاریخ کا سب سے مہلک ترین واقعہ ہے جس میں سٹیون پیڈک نامی شخص نے مینڈیلے بے ہوٹل اور کسینو سے باہر منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول میں شریک افراد پر اتوار کی رات فائرنگ کر کے کم سے کم 58 افراد کو ہلاک اور 500 سے زیادہ افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

Comments are closed.