آئی فون ایکس کی وڈیو وائرل ہونے پر ایپل نے ملازم کی چھٹی کردی

اگر کوئی ٹیکنالوجی کمپنی اپنی پروڈکٹ کا اعلان کرے تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اس کے ملازم پروڈکٹ کے ریلیز ہونے سے پہلے ہی اس کے بارے میں معلومات پھیلانا شروع کردیں۔ ایپل کے ایک انجینیئر نے یہ سبق بہت اچھی طرح سیکھ لیا ہے۔

ایپل نے اپنی آئی فون ٹیم کے اس رکن کو اس لیے نوکری سے نکال دیا کیونکہ اس کی بیٹی نے لانچ سے قبل ہی اپنے والد کے آئی فون ایکس کی وڈیو جاری کردی تھی۔ ادارے کی درخواست پر یہ وڈیو بعد میں ہٹا دی گئی لیکن یہ اس سے پہلے ہی وائرل ہو چکی تھی۔

اصل میں یہ عام آئی فون نہیں تھا بلکہ ملازمین کے لیے بنائی گئی ڈیوائس تھی، جس میں ریلیز نہ کی گئی مصنوعات کے کوڈ نیمز بھی تھے اور عملے کے لیے مخصوص کیو آر کوڈز جیسی حساس معلومات بھی۔ یہی وجہ ہے کہ ایپل نے اس معاملے کو بہت سنجیدہ لیا اور وہ اس پر کبھی سودے بازی نہیں کرتا۔ آج بھی ایپل کےکیمپس میں وڈیو ریکارڈنگ پر پابندی ہے اور اس کی وجہ معلومات کو باہر نکلنے سے روکنا ہے۔

یہ وڈیو آئی فون ایکس یا ٹین کے مارکیٹ میں دستیاب ہونے سے ایک ہفتہ قبل آئی۔ انجینئر کی صاحبزادی نے اس معاملے پر ایک تفصیلی وڈیو بھی جاری کی ہے جسے یہاں دیکھا جا سکتا ہے:

Comments are closed.