آئی فون 10 میں دو بیٹریاں
معروف ویب سائٹ آئی فِکس اِٹ “iFixit” کے ماہرین نے “ایپل” کے “آئی فون 10” کا بیک کور کھولا تو جہاں انہیں ایک نیا اندرونی ڈیزائن دیکھنے کو ملا وہیں انہیں یہ دیکھ کر تعجب ہوا کہ “آئی فون 10” میں دراصل دو بیٹریاں ہیں جس کا مقصد اندرونی جگہ کا بہتر استعمال کرنا ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ بیٹری زیادہ دیر تک چلے گی۔
یہ دوہری بیٹریاں 2716 ملی امپیئر کی ہیں جو آئی فون 8 سے بڑی ہیں تاہم گلیکسی نوٹ 8 سے چھوٹی ہیں۔
خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ایپل نے بیٹری کے لیے کوئی خاص ڈیزائن بنایا ہو، اس سے پہلے 2015 میں میک بُک پرو میں ایپل نے فلیٹ بیٹری کا استعمال کیا تھا جس سے میک بُک پرو کی بیٹری کی استعداد میں 35% اضافہ ہوگیا تھا۔
Comments are closed.