کمانڈ لائن کی مدد سے چلتے ہوئے پراسس کو ختم کیجئے

آپ یہ تو لازماً جانتے ہوں گے کہ ٹاسک منیجر کی مدد سے کیسے کسی پراسس کو ختم کیا جاتا ہے۔ مگر کیا آپ ایسا کمانڈ لائن سے کر سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
کمانڈ لائن سے کسی بھی ٹاسک کو ختم کرنے کے لیے سب سے پہلے تو آپ کو اس ٹاسک کا نام معلوم ہونا چاہیے۔ نام معلوم کرنے کا سب سے آسان طریقہ تو یہی ہے کہ ٹاسک مینیجر کی Details ٹیب سے آپ پراسس کا نام دیکھ لیں۔

اس کے علاوہ کمانڈ پرامپٹ میں بھی ٹاسک لسٹ دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے tasklist کی کمانڈ استعمال کی جاتی ہے۔

tasklist

ایک دفعہ آپ کو نام معلوم ہو گیا تو اس کے بعد آپ اپنا کام آسانی سے کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر پراسس کا نام کروم ہے تو اسے ختم کے لیے لیے یہ کمانڈ دیں۔

tskill chrome

اگر آپ کمانڈ پرامپٹ کا پرانا ورژن PowerShell استعمال کر رہے ہیں تو اس سے تو پراسس ختم کرنا اور بھی آسان ہو جائے گا۔
بس اس طرح کمانڈ دیں:

Get-Process | Where Name –Like “chrome*” | Stop-Process

وائلڈ کارڈ کے استعمال سے کروم کے تمام پراسس ختم ہو جائیں گے۔

لیں جی ہو گیا کام…!!

اس کے علاوہ آپ کمانڈ پرامپٹ سے کوئی پراسیس ذیل میں دی گئی کمانڈ سے تلاش بھی کر سکتے ہیں:

tasklist | find “notepad”

’’نوٹ پیڈ‘‘ کی جگہ اس پراسیس کا نام لکھیں جسے آپ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

3 تبصرے
  1. Adnan Siddiqui says

    Behtreen post !!

  2. Adnan Siddiqui says

    thanks for nice trick

  3. GM Mahar says

    very good

Comments are closed.