ایل جی Q6 گیارہ جولائی کو لانچ کیا جائے گا

ایل جی نے گزشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل پر ایک مختصر سی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے ۔ اس ویڈیو سے تصدیق ہوتی ہے کہ ایل جی اپنا نیا اسمارٹ فون Q6 گیارہ جولائی کو ریلیز کرے گا۔ یاد رہے کہ گیارہ جولائی کی تاریخ پہلے ہی کئی ویب سائٹس رپورٹ کرچکی تھیں۔ تاہم اس کی سرکاری طور پر تصدیق اب ہوئی ہے۔

تاحال اس فون کی مکمل تفصیلات تو دستیاب نہیں۔ جو معلومات دستیاب ہیں وہ درج ذیل ہیں:
اسکرین: 5.4 انچ کی کیو ایچ ڈی ڈسپلے
پروسیسر: اسنیپ ڈریگن 430 پروسیسر جو کہ آٹھ کورز والا 64 بٹ پروسیسر ہے
ریم: 3 گیگا بائٹس میموری
بیک کیمرا: 13 میگا پکسل
آپریٹنگ سسٹم: اینڈروئیڈ نوگٹ

 

Comments are closed.