ایج آف امپائر اب اگلے سال ریلیز ہوگی

مائکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایج آف امپائر Age of Empires گیم اگلے سال یعنی 2018 میں ریلیز ہوگی، اس سے قبل کمپنی نے ریلیز کی تاریخ اسی سال 19 اکتوبر مقرر کی تھی۔

عین وقت پر ریلیز کی تاریخ بدلنے کا مطلب ہے کہ گیم میں ابھی خاطر خواہ حل طلب مسائل موجود ہیں اور یہ ابھی اتنی سٹیبل حالت تک نہیں پہنچی کہ اسے عوام الناس کے لیے ریلیز کیا جاسکے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے گیم کی ٹیسٹنگ کے لیے اپنے تجرباتی نیٹ ورک پر مزید ٹیسٹرز کی ضرورت ہے تاکہ گیم کی پوری طرح سے جانچ ہوسکے اور تمام بگز بر وقت ٹھیک کیے جا سکیں، نئے ملینئم کی یہ مشہور گیم اب اگلےسال کب ریلیز ہوگی یہ ابھی تک ایک سوالیہ نشان ہے۔

Comments are closed.