مائکروسافٹ کنیکٹ کی تیاری بند

متعدد ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مائکروسافٹ نے مستقل بنیادوں پر مائکروسافٹ کنیکٹ Microsoft Kinect کی مینیوفیکچرنگ بند کردی ہے۔

مائکروسافٹ کنیکٹ کو سنہ 2009 میں ” Project Natal ” کے علامتی نام سے منظرِ عام پر لایا کیا تھا اور اگلے سال اسے Microsoft Kinect کے نام سے باقاعدہ طور پر لانچ کیا گیا تھا، اس زمانے کے Wii اور Playstation Move کے مقابلے میں مائکروسافٹ کنیکٹ کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ اس نے صارفین کو کوئی بھی چیز پکڑنے یا پہننے سے آزاد کر دیا تھا۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق مائکروسافٹ کنیکٹ تیز ترین فروخت ہونے والی کنزیومر الیکٹرونکس ڈیوائس تھی تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس کی طلب میں کمی آتی گئی جس کی وجہ سے آج مائکروسافٹ کو یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

Comments are closed.