مائکروسافٹ نے Groove میوزک سروس ریٹائر کردی

سروس صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی

مائکروسافٹ کی Groove میوزک سروس اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی ہے۔ بڑے کمپٹیٹرز کے مقابلے میں یہ سروس سننے والوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور آج مائکروسافٹ نے اسے ریٹائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے، مائکروسافٹ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سال کے آخر تک نئی سبسکرپشنز کی فروخت بند کر دی جائے گی اور پرانے سبسکرائبرز کو ان کی رقوم واپس کر دی جائیں گی۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

تمہید کے طور پر مائکروسافٹ نے سپوٹی فائی سے شراکت داری کرتے ہوئے صارفین کو اپنی پلے لسٹ سپوٹی فائی پر منتقل کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے تاہم گروو ونڈوز 10 پر کام کرتا رہے گا مگر اس سے صرف ون ڈرائیو اور کمپیوٹر پر موجود گانے ہی چلائے جا سکیں گے۔

مائکروسافٹ نے Groove کو ایکس باکس ون ودیگر ذرائع سے خوب پھیلانے کی کوشش کی تاہم سپوٹی فائی اور ایپل میوزک کے مقابلے میں یہ سروس صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

Comments are closed.