فون کو پی سی یا پی سی کو فون سے مکمل کنٹرول کریں

MirrorOpاسمارٹ فون کی اسکرین کو پی سی پر دیکھنا یا پی سی کی اسکرین کو اسمارٹ فون پر دیکھنا جہاں ایک انتہائی دلچسپ تجربہ ہوتا ہے بلکہ کام میں بہت آسانی بھی پیدا کرتا ہے۔

اسکرین کو مرر کرنا اور پھر دوسری ڈیوائس سے اُسے کنٹرول کرنا تب آسان ہوتا ہے جب آپ ’’مرر او پی‘‘ (MirrorOP) پروگرام استعمال کر رہے ہوں۔

یہ پروگرام آپ درج ذیل ربط سے مفت حاصل کر سکتے ہیں:

mirrorop

اگر آپ فون کی اسکرین کو پی سی پر دیکھنا اور پی سی سے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے پی سی چاہے وہ ونڈوز ہو یا میک پر اس پروگرام کا ریسیور سافٹ ویئر انسٹال کرنا ہو گا۔ اسی طرح فون پر سینڈر پروگرام انسٹال ہوگا۔

mirrorop_2

جبکہ دونوں ڈیوائسز کا ایک ہی وائی فائی نیٹ ورک پر موجود ہونا بھی ضروری ہے۔

دونوں طرف انسٹالیشن کے بعد آپ انھیں ایک دوسرے سے کنیکٹ کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ صرف اسکرین مرر ہی نہیں کرتا بلکہ مکمل کنٹرول فراہم کرتا ہے حتیٰ کہ وڈیو کے ساتھ ساتھ آڈیو کو بھی دوسری ڈیوائس پر منتقل کرتا ہے۔

 

Comments are closed.