فائرفوکس کی بانی کمپنی موزیلا کی نئی فائل شیئرنگ سروس استعمال کریں

معروف براؤزر فائرفوکس کے پیچھے موجود کمپنی موزیلا نے ایک نئی زبردست فائل شیئرنگ سروس کا اعلان کیا جو کہ سیلف ڈسٹرکٹنگ بھی ہو گی۔

اس کے ذریعے آپ 1GB تک سائز کی فائل شیئر کر سکیں گے جو کہ چوبیس گھنٹے تک سرور پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب رہے گی اس کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جائے گی۔

فائرفوکس کی یہ نئی ویب فائل شیئرنگ سروس آپ درج ذیل ربط پر ملاحظہ کر سکتے ہیں:
send.firefox.com

mozila-send-1

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

موزیلا کی جانب سے اس سروس کو ’’سینڈ‘‘ Send کا نام دیا گیا ہے جیسا کہ اس کے کام سے بھی ظاہر ہے۔

یہ محفوظ ترین اور انکرپٹڈ سروس ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کو کسی قسم کا اکاؤنٹ وغیرہ بنانے کی بھی ضرورت نہیں۔

بس اس ویب سائٹ پر جائیں اور جو بھی فائل کسی سے شیئر کرنی ہو وہ اپ لوڈ کر دیں۔ آپ کو اس کا ڈاؤن لوڈنگ لنک فراہم کر دیا جائے گا۔

یہ ڈاؤن لوڈ لنک چوبیس گھنٹے تک کے لیے کارآمد رہے گا، اس کے بعد یہ فائل سرور سے حذف ہو جائے گی اور اس کا لنک بھی کام نہیں کرے گا۔

mozila-send-2

Comments are closed.