جی میل کے لاگ ان پیج کا نیا روپ

گوگل کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ گوگل اپنی سروس کے لاگ ان پروسس کو سادہ بنا رہا ہے اور اس کے لئے ایک نئی لاگ ان اسکرین ڈیزائن کی گئی ہے۔ نیز یہ اسکرین گزشتہ کئی ماہ سے آہستہ آہستہ مختلف صارفین کے لئے فعال کی جارہی تھی۔

یہ بات اب تک نہیں بتائی گئی کہ تمام صارفین کے لئے یہ لاگ ان اسکرین کب فعال کی جائے گی۔ تاہم اس خبر کی اشاعت سے پہلے کمپیوٹنگ ٹیم کے زیر استعمال کئی اکاؤنٹس اس نئی لاگ ان اسکرین پر اپ گریڈ ہوچکے ہیں۔ یہ بات بھی نوٹ کی گئی ہے کہ نئے رجسٹرڈ صارفین کی اکثریت کے لئے نئی لاگ اسکرین پہلے سے ہی فعال ہوتی ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

نئی لاگ اسکرین انتہائی سادہ ہے اور اس پر گوگل کی کئی سروسز پر ایک ہی وقت میں لاگ ان ہوا جاسکتا ہے۔

کیا آپ کے لئے بھی گوگل نے نئی لاگ ان اسکرین فعال کردی ہے؟

new-login-screen-gmail

Comments are closed.