نیا این ویڈیا شیلڈ ٹی وی اب صرف 179 ڈالر میں دستیاب

4K اسٹریمنگ کے مداحوں کے لیے اینڈروئیڈ پر مبنی ’’این ویڈیا ٹی وی شیلڈ‘‘ اب پہلے سے کم قیمت میں دستیاب ہے۔

16جی بی این ویڈیا شیلڈ ٹی وی اب 179 ڈالر میں دستیاب ہے۔ یہ نیا شیلڈ ٹی وی بنڈل جس میں اسٹریمنگ باکس اور ریموٹ بھی شامل ہے، کو 199 ڈالر میں دستیاب گیم کنٹرولر بنڈل کے ساتھ بھی خریدا جاسکتا ہے۔ نیز، 299 ڈالر کی ادائیگی پر 500 جی بی شیلڈ پرو کا بنڈل بھی خریدا جاسکتا ہے۔

این ویڈیا کے اس سیٹ اپ باکس میں 4K ایچ ڈی آر اسٹریمنگ کی سپورٹ موجود ہے جس کے ذریعے نیٹ فلیکس اور امیزون پرائم وڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ گوگل پلے اسٹور سے بھی اپنی پسند کا میڈیا کرائے پر یا خریدا جا سکتا ہے۔

NVIDIA-SHIELD-TV-Bundle-setup box

یہ امر دلچسپ ہے کہ این وڈیا نے اپنے اس سیٹ باکس کی قیمت کم کی ہے اور کل کل اسی قیمت میں ایپل ٹی وی ریلیز ہو رہا ہے جس میں نیٹ فلیکس اور امیزون کی سپورٹ بھی موجود نہیں۔ یعنی این ویڈیا کی قیمت کم اور فیچرز زیادہ ہیں۔

این ویڈیا شیلڈ ٹی وی کے ذریعے ٹی وی پروگرامز، فلمیں اور گانے جو چاہیں اپنی پسند کے مطابق لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔ کیونکہ نیٹ فلیکس اور امیزون کے علاوہ اس میں سپاٹی فائی Spotify اور پنڈورا Pandora کی سپورٹ بھی موجود ہے۔

اگر آپ گیمز کھیلنے کے شوقین ہیں تو این ویڈیا شیلڈ کے ساتھ آپ کو جوئے پیڈ الگ سے خریدنا ہو گا جو کہ ساٹھ امریکی ڈالر کے عوض دستیاب ہے۔

یہ نیا بنڈل پری آرڈر کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ اس کی شپنگ کا آغاز 18 اکتوبر سے کیا جائے گا۔

پری آرڈر کریں

اس کا دیگر سیٹ باکسز کے ساتھ موازنہ آپ درج ذیل گراف میں ملاحظہ کر سکتے ہیں:

Comments are closed.