نوکیا 6 کو اینڈرائیڈ نوگٹ 7.1.2 کی اپڈیٹ ملنا شروع ہوگئی

740

نوکیا 6 كو اینڈرائیڈ نوگٹ کی اپڈیٹ ملنا شروع ہوگئی ہے جس کا سائز 665 میگا بائٹ ہے جو آپریٹنگ سسٹم کو ورژن 7.1.2 پر اپڈیٹ کر دے گى، اس اپڈیٹ میں اکتوبر کے مہینے کی سیکورٹی اپڈیٹس بھی شامل ہیں۔

اس اپڈیٹ میں آپریٹنگ سسٹم کی مجموعی بہتری کے ساتھ ساتھ انٹرفیس میں بھی کچھ نئی تبدیلیاں نظر آئیں گی، تاہم خیال رہے کہ اس اپڈیٹ کو ساری دنیا میں نوکیا 6 کے صارفین تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

چونکہ اس اپڈیٹ کا حجم 665 میگا بائٹ ہے لہذا تجویز دی جاتی ہے کہ یہ اپڈیٹ وائی فائی سے کریں اور کسی ناگہانی صورتِ حال سے بچنے کے لیے بیک اپ لینا ہرگز نہ بھولیں۔