فیس بک پر تبصرے میں وڈیو اور میسنجر سے ایس ایم ایس کرنے کی سہولت
فیس بک ایک اور بہت بڑی تبدیلی متعارف کرانے کے قریب ہے۔ اطلاعات کے مطابق جلد فیس بک پر تبصروں میں وڈیوز بھی پوسٹ کی جا سکیں گی۔اس فیچر پر کئی ماہ سے کام جاری تھا اور اب آخرکار یہ فیس بک کا حصہ بننے کے قریب ہے۔
فیس بک کے پروڈکٹ منیجر بوب بالڈوِن کے مطابق فیس بک ڈیسک ٹاپ ویب، آئی او ایس اور اینڈروئیڈ پر وڈیو تبصرہ کرنے کی سہولت دستیاب ہو گی۔ لوگوں کی اور صفحات کی پوسٹس کے علاوہ گروپوں میں بھی تبصرے میں وڈیو شامل کی جا سکے گی۔
یقیناً اس فیچر کو فراہم کرنے کا فیصلہ فیس بک کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ثابت ہو گا کیونکہ اتنے بھاری بھرکم ٹریفک کو سنبھالنا اور پھر ان کی وڈیوز کو بھی برداشت کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ اس کے نتیجے میں بہت بڑی تعداد میں اضافی ڈیٹا فیس بک کے سرورز پر بوجھ ڈالے گا۔
اس کے علاوہ فیس بک پر میسنجر کے ذریعے ایس ایم ایس کرنے کی سہولت شامل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ جس کے ذریعے صارفین فیس بک میسنجر کو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر استعمال کرتے ہوئے براہ راست ایس ایم ایس بھی کر سکیں گے۔
Comments are closed.