ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے سے پہلے اینٹی وائرس سے کیسے اسکین کریں

کئی اینڈروئیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور کے علاوہ دیگر ویب سائٹس پر دستیاب ایپلی کیشنز کی APK فائلز ڈاؤن لوڈ کر کے بھی انسٹال کر لیتے ہیں۔ اینڈروئیڈ میں جب بھی ایسی بیرونی ایپلی کیشنز انسٹال کرنے کی کوشش کی جائے متنبہ ضرور کیا جاتا ہے۔

چونکہ گوگل پلے اسٹور پر تمام ایپلی کیشنز کو گوگل خود چیک کرتا ہے کہ ان میں کہیں کوئی وائرس تو موجود نہیں، اس کے علاوہ ان میں دریافت ہونے والی خرابیوں کو ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کے ذریعے بھی ٹھیک کیا جاتا ہے لیکن ایسی بیرونی انسٹال شدہ ایپلی کیشنز نہ تو یہ ضمانت دیتی ہیں کہ ان میں وائرس نہیں ہو گا اور نہ ہی ان کے نئے ورژن آنے پر یہ خود بخود اپ ڈیٹ ہوتی ہیں۔

unknown source apps

اگر آپ تھرڈ پارٹی ویب سائٹس سے ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرنا پسند کرتے ہیں تو بہتر ہے کہ پہلے انھیں وائرس کے لیے ضرور چیک کر لیں۔

پلے اسٹور کے بغیر انسٹال کی گئی ایپلی کیشنز کو خودکار طریقے سے اپ ڈیٹ رکھیں

ویسے تو اس حوالے سے کئی نامور ویب سائٹس جیسے کہ وائرس ٹوٹل اور میٹا ڈیفینڈر موجود ہیں لیکن خاص طور پراینڈروئیڈ ایپلی کیشنز کی APK فائلز کو اسکین کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ بنائی گئی ہے:

apkscan.nviso.be

اس ویب سائٹ پر جا کر APK فائل اپ لوڈ کر کے باآسانی جانا جا سکتا ہے کہ اس میں وائرس ہے یا نہیں۔

apkscan

اس کے علاوہ جیسے کہ ہم نے ذکر کیا کہ آن لائن موجود اینٹی وائرس سروسز سے بھی ایپلی کیشنز کو اسکین کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے وائرس ٹوٹل اور میٹا ڈیفینڈر کی سروسز مفت دستیاب ہیں جہاں درجنوں اینٹی وائرس ایک ساتھ آپ کی فائل کو اسکین کر کے رپورٹ فراہم کرتے ہیں۔

وائرس ٹوٹل درج ذیل ربط پر ملاحظہ فرمائیں:
www.virustotal.com

میٹا ڈیفینڈر درج ذیل ربط پر ملاحظہ فرمائیں:
www.metadefender.com

اس کے علاوہ اپنے اسمارٹ کو محفوظ بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ تمام ایپلی کیشنز کو اپ ڈیٹ رکھیں۔ اگر آپ کے پاس بیرونی ذرائع سے انسٹال شدہ ایپلی کیشنز موجود ہیں تو وہ خود بخود اپ ڈیٹ نہیں ہوں گی، آپ کو خود ہی ان کا تازہ ورژن دوبارہ انسٹال کرنا ہو گا لیکن اگر آپ اس کام کو آسان بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے APKUpdate ایپلی کیشن انسٹال کر سکتے ہیں۔

 

ایک تبصرہ
  1. Zeeshan Alam says

Comments are closed.